کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کے لیے موبائل مارکیٹ صدر پہنچ گئے،میئر نے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ اسنارکل پر چڑھ کر ریسکیو کام کا معائنہ کیا ،ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا، صدر موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے کہا کہ انتظامیہ نے ماضی کے واقعات سے سبق سیکھا ہے، تین سے چار منٹ میں فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، تمام ادارے متحرک تھے اور تاجر برادری بالکل مطمئن ہےآج اربوں روپے کا مال محفوظ رہا اور قیمتی انسانی جانوں کو بہتر انداز میں بچا لیا گیا2 سو ڈھائی سو افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ،میئر کراچی نے کہا کہ آج انتظامیہ اور فائر بریگیڈ نے بہترین کام کیا، بلڈنگ ایسوسی ایشن نے بھی فائر فائٹنگ کا سامان موجود رکھا ہوا تھا جس سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی۔