• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برات مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ آج منائی جائے گی

کراچی ( خالد محبوب/اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منگل کو ماہِ شعبان کی پندرہویں رات شب بر آت مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ،مساجد میں بعد نمازمغرب 6خصوصی نوا فل ادا کئے جائیں گے، محافل ذکر و نعت، درود شریف ہونگی اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی،جامع مسجد گل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) میں شب ِ براء ت کا مرکزی اجتماع ہوگا، نمازِ عشاء کے بعد علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب کرینگے، شہر کی بیشتر مساجد کو برقی قمقموں سے سجادیاگیاہے، بڑی تعداد میں لوگ مختلف قبرستانوں میں جاکر اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ مرحومین کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے، مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیےسبیل اور رہنمائی کے لیے کیمپس لگائے جائیں گے۔بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئی قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤ کے انتظامات کیے جاریے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثناجماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت شب برات کا مرکزی اجتماع بعد نماز مغرب میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں ہوگا، علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب کریں گے، رہنمائوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے قبرستانوں،مساجد کے اطراف روشنی، صفائی ستھرائی اور سیکیو رٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید