• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی لاہور کا اسٹیٹ بینک سے چیئرنگ کراس تک یکجہتی کشمیر مارچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ منعقد کیا گیا جو اسٹیٹ بینک سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوا، مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ مارچ میں مارچ میں شریک قائدین اور رہنماؤں سیکرٹری جنرل جماعت لاہو سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت، خواتین رہنماؤں، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت یومِ یکجہتی کشمیر کو محض رسمی تقریب نہ بنائے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے۔
لاہور سے مزید