کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی حالیہ قیمتوں میں بے پناہ اضافے نےاٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس کے میڈلز کو تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز بنادیا۔ جبکہ تمغوں میں کوئی قیمتی دھات استعمال نہیں کی جارہی ہے۔ منتظمین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھنے سے بجٹ میں بھی اضافہ ہوگیا، ونٹر اولمپکس میں مجموعی طور پر 700 سے زائد سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دیے جائیں گے، موجودہ قیمت کے حساب سے سونے کے تمغے کی مالیت 2300 ڈالرز ہو گئی ، جو پیرس اولمپکس کے مقابلے میں دو گنی سے بھی زیادہ ہے۔ چاندی کا میڈل 1400 ڈالرز کا ہو گیا جس کی مالیت دو سال کے مقابلے میں 3 گنابڑھ گئی۔ اولمپکس گولڈ میڈل کا مجموعی وزن 506 گرام ہوتا ہے لیکن اس میں خالص سونا صرف 6 گرام ہوتا جبکہ باقی وزن چاندی کا ہوتا ہے۔ اسی طرح کانسی کے تمغے دراصل تانبے سے بنائے جاتے ہیں اور 420 گرام وزنی ان تمغوں کی اصل مالیت صرف 5.60 ڈالرز ہے۔