• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان پاکستان کے علی رضا شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ انگلش کھلاڑی مینی لمسڈن اور بین مائس بھی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فاتح بھارت کے تین کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جن میں نوجوان اسٹار ویبھاو سوریا ونشی بھی شامل ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر زبردست 175 رنز بنائےتھے۔