کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے قبل نائب کپتان حنان شاہدان فٹ ہوگئے، ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، انہیں فرسٹ گریڈ انجری کی نشاندہی ہوئی ہے،لاہور سے تعلق رکھنے والے فارورڈ نے کئی میچز میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لیگ سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ جو یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں شیڈول ہے۔