• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی انتخابات کیلئے اسپورٹس بورڈ کے ساتھ آج اہم ملاقات

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے اگلے مرحلے کے شیڈول کے لئے پی ایچ ایف اور پی ایس بی حکام کی ملاقات پیر کو ہوگی، جس میں کلبوں کے ڈیٹا جمع ہونے کے بعد دسورے مرحلے میں کلبوں کے کھلاڑیوں کی فزیکل جانچ پڑتال کی جائے گی، کلبوں کے رجسٹریشن کے لئے دونوں کا مشترکہ پورٹل تین فروری کو بند ہوگیا ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے ، دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کی عملی جانچ پڑتال اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن حکاملائحہ عمل طے کریں گے ۔ جس کے بعد شہری ، ڈسٹرکٹ اور فیڈریشن کے انتخابات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی ۔