• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج کولمبو میں پریکٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم پیر کو سنہالیز اسپورٹس کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ شام چار بجے ٹیم کا ایک کھلاڑی میڈیا سے بات کرے گا۔میڈیا منیجر کے مطابق ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دو بجے شروع ہو گا ۔ٹریننگ سیشن سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ایونٹ میں شریک ہوں گے ۔ٹیم 10 فروری کو دوسرا میچ یو ایس اے کے خلاف کھیلے گی۔