• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں دیدہ زیب لیزر شو کا انعقاد

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں گزشتہ روز کنگز مین ہیوسٹن حیدرآباد کے نام اور لوگو کی شاندار رونمائی کے بعد اسی تاریخی موقع کی مناسبت سے ایک دیدہ زیب ڈرون شو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس نے حیدرآباد کی فضاؤں میں رنگ بکھیر دیئے۔ گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی جہاں اس نئے کرکٹ برانڈ کی رونمائی نے کھیلوں سے محبت کرنے والوں میں جوش و خروش پیدا کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف شہر کے لیے اعزاز ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے کھیل کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا‘ آج ہونے والا ڈرون شو اسی تاریخی تقریب کا تسلسل ہے جس کے ذریعے حیدرآباد کے عوام کے ساتھ خوشی اور فخر کے اس لمحے کو مزید یادگار بنایا‘ ڈرون شو میں کنگز مین ہیوسٹن حیدرآباد کے نام‘ لوگو اور کرکٹ سے جڑی مختلف دلکش جھلکیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر شہریوں نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں نیاز اسٹیڈیم نے ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی شان بحال کی ہے۔