کورٹینا، اٹلی (جنگ نیوز) امریکی اسکی اسٹار لنزسے وون سرمائی اولمپکس ڈاؤن ہِل مقابلے میں حادثے کاشکار ہوگئیں، ان کے پیر میں فریکچر ہوگیا جس کے بعد ان کی سرجری کرنا پڑی۔ وون کو فوری طور پر اسٹریچر پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ حکام کے مطابق آئندہ کچھ وقت کیلئے مقابلوں سے باہر رہیں گی۔