• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل چیلنج کپ فٹبال کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) نیشنل چیلنج کپ کے گروپ مرحلے کا اختتام ہوگیا، میمسنز، پاکستان ایئر فورس، واپڈا، پاکستان آرمی اور ایس اے گارڈنز نے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ واپڈا کے علی رضا نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔ کوارٹر فائنل کے تمام میچز کے پی ٹی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ منگل، 10 فروری کو میمسنز کا مقابلہ خان ریسرچ لیبارٹریز سے، واپڈا کا مقابلہ پاکستان ایئر فورس سے، بدھ، 11 فروری کو پاکستان آرمی کا مقابلہ نِمزو سے، ایس اے گارڈنز کا مقابلہ انٹرنیشنل سپلائی کمپنی سے ہوگا۔