• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹیں اڑانے والے حارث رؤف پتنگ اڑانے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بسنت منانے لاہور پہنچ گئی اور مزے سے پتنگ اڑائی۔وہ فراغت کا وقت انجوائے کرنے کے لیے بسنت منانے پنڈی سے لاہور پہنچے اور دوستوں کے ساتھ مل کر آسمان پر خوب پتنگیں اڑائیں اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں حارث رؤف کو بسنت کے موقع پر پتنگ اڑانے کے لیے لکڑی کی سیڑھی کے ذریعہ اندرون لاہور کی ایک چھت پر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔