• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، تحریک انصاف لیبر ونگ

ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ہانس،ضلعی صدرتحریک انصاف لیبرونگ میاں محمد فاروق،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف لیبر ونگ شہریار بھٹہ نے کہا ہےکہ 8 فروری پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یہ وہ دن ہے جس دن قوم کی امنگوں قوم کے فیصلوں کو کچلا گیا اوردیدہ دلیری کے ساتھ عوام کا مینڈیٹ کو چھین کرایک کرپٹ ٹولے کوحکومت پرقابض کروادیا۔تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب نے قیادت کے حکم پر یوسی لیول میں 8 فروری کی پرامن ہڑتال کے سلسلے میں جو کمپین چلائی اس ہڑتال کو کامیاب کروانے میں پر عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔
ملتان سے مزید