• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پریس کلب کے انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے  کا مرحلہ مکمل ہوگیا، چیئرمین ظفر آہیر کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی نے کاغذات وصول کئے، برائے صدر 7امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں خرم اخلاق، شکیل انجم، ممتاز خان نیازی، محبوب ملک، ملک شہادت حسین، اشفاق احمد اور نائب صدر کی 2نشستوں پر بھی 7 افراد نے نامزدگی جمع کروائے جن میں شریف جوئیہ، فرقان بھٹی، خالد چوہدری، ندیم حیدر، مکرم علی خان، واثق رؤف، حافظ سرفراز شامل ہیں۔اور جنرل سیکرٹری کیلئے جوکہ 1نشست ہے کیلئے 3 ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں طارق قریشی، جمشید رضوانی، مظہر خان شامل ہیں، جوائنٹ سیکرٹری کی 2نشستوں پر 10 ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں فیاض بھٹی، رفیق قریشی، نعمان خان بابر، رانا فاروق، فرقان بھٹی، ندیم حیدر، محبوب ملک، ناصر ظہیر، سہیل چوہدری، ارشد ملک شامل ہیں اور فنانس سیکرٹری کی 1نشست کیلئے 8امیدواران نے کاغذاتی نامزدگی جمع کروائے جن میں اجمل چوہدری، طارق قریشی، فرقان بھٹی، فرحان خان ملغانی، ملک شہادت حسین، جاوید اقبال عمبر، رؤف مان، اشفاق احمد شامل ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی 14نشستوں کیلئے 49 امیدواران نے کاغذات کروائے۔
ملتان سے مزید