• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے تاریخی تشخص کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کمشنرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیرِ صدارت دلی گیٹ تا بوہر گیٹ تاریخی فصیل اور ثقافتی ورثہ کی بحالی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک گیٹ سے حرم گیٹ تک تاریخی فصیل اور والڈ سٹی کے ثقافتی ورثے کی بحالی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے پاک گیٹ تا حرم گیٹ مکمل سروے فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے تاریخی تشخص کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے والڈ سٹی ملتان میں قائم دکانوں، رہائشی مکانات اور تجاوزات کا جامع سروے کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ والڈ سٹی میں موجود سنگل اور ملٹی اسٹوری عمارتوں کی نشاندہی اور ان کی اونرشپ چیک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔کمشنر ملتان نے ہدایت کی کہ پاک گیٹ سے حرم گیٹ تک پراپرٹی وائز مکمل ڈیٹا مرتب کر کے حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے تاریخی تشخص کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے اور تاریخی فصیل و والڈ سٹی کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ڈی سی ملتان نعمان صدیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ابو بکر اور دیگر متعلق افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید