ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن میں سہولت بازاروں کے قیام کیلئے موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا،اس سلسلے میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں کیلئے فوری طور پر موزوں اور قابلِ عمل زمین کی نشاندہی کی جائے،اس موقع پر چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی محمد افضل کھوکھر نے واضح کیا کہ سہولت بازاروں کیلئے صرف وہی زمین قابلِ قبول ہوگی جو ملکیت اور قبضہ دونوں لحاظ سے مکمل طور پر سرکاری ہو،انہوں نے کہا کہ نجی، متنازع یا غیر واضح ملکیتی زمین سہولت بازار منصوبے کے لیے ناقابلقبول ہوگی، کمشنر ملتان نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں پھل، سبزیاں اور کریانہ اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔