• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘ صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے کی حاضری، صفائی کے معیار اور روزمرہ آپریشنز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران کی جانب سے صفائی انتظامات، ویسٹ کلیکشن، مشینری کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی پر بریفننگ دی گئی۔ محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کیلئے تمام ٹیمیں پوری ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
ملتان سے مزید