• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ملتان کے زیراہتمام خصوصی مطالعاتی دورے کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے وژن کے مطابق دیانت داری کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمےکیلئے آگاہی و تدار کوونگ نیب ملتان کے زیراہتمام خصوصی مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے مختلف تحصیل و اضلاع سے 13 گورنمنٹ کالجز کے طلباء اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے آج نیب ملتان کامطالعاتی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان،محمد ندیم خان نے وفد کو بدعنوانی کے خلاف نیب کی کا رروائی کے طریقہ کار ، دائرہ اختیار اور اہداف کے حصول و کاوشوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔مزید یہ کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان نسل کا کردار اولین حیثیت رکھتا ہےجس کے لئے نیب اور تعلیمی اداروں کا اشتراک جا ری رہے گا تاکہ وطنِ عزیز سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اساتذہ وطلباء کو نیب ملتان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔وفد کے ارکان کو نیب کے آپریشنل طریقہ کار، انکوائری و انویسٹی گیشن کے مراحل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے رائج جدید ترین نظام کے بارے میں عملی طور پر بریفنگ دی گئی۔
ملتان سے مزید