لاہور (خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مراشیس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔پاکستان میں مراشیس کی تجارت میں اضافہ ہونا چاہے۔دینی تعلیم کے لیے مراشیس طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویزے جار ی کیے جائیں۔مراشیس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی بنیادوں پر قائم ہیں۔ان خیالات کااظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے مراشیس میں پاکستانی ہائی کمشنر سید زاہدرضا کی دعوت پر ہائی کمیشن کادورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کاشکریہ ادا کیااوربتایا کہ یہ ہائی کمیشن تین دیگر افریقی ممالک کے لیے بھی ویزہ کے اجرا کااہتمام کررہاہے ۔