• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدائشی دل میں سراخ کی بیماری،10 بچوں کی مفت سرجری مکمل ،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام معصوم بچوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کا پروگرام بن گیا۔پیدائشی طور پر دل میں سراخ کی بیماری میں مبتلا 10000 ہزار سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز مکمل کر لی گئی۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کی۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے پروگرام کی پیشرفت، مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور آئندہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی ۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 425، آزاد کشمیر سے 250، اسلام آباد سے 107، بلوچستان سے 28، گلگت بلتستان 34 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک کی جا چکی ہیں۔
لاہور سے مزید