• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکول ،کالج اساتذہ اورملازمین کا دھرنا دوسرے دن بھی جاری

لاہور(خبرنگار)پنجاب بھر کے سرکاری سکول و کالج اساتذہ صوبے بھر سے آئے پنجاب ٹیچرز وملازمین کا دھرنا گذشتہ روز دوسرے دن بھی جاری رہا۔ تمام اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک سیکریٹریٹ چوک میں دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیے رکھا۔ مظاہرے میں پنجاب بھر کی خواتین اساتذہ بھی شریک ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، پنجاب ٹیچرز یونین کے مظاہرے میں شریک اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ پر ملازمین کو مستقل کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ کا پرانا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے،فیملی پنشن کے پرانے رولز بحال کیے جائیں۔ مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور لیو انکیشمنٹ بحال کی جائے، رول 17-اے کو فوری طور پر بحال کر کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ٍ
لاہور سے مزید