لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اورجے ایس بینک (زندگی)کے درمیان یونیورسٹی فیس چالان کو راست ڈائنامک کیو آرسسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا،جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن ٹرانزیکشن کرنے والی پہلی سرکاری یونیورسٹی بن گئی ہے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس، پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈی جی ایس ای ایس پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان، خزانہ دار تسنیم کامران، ایڈیشنل ٹریژرر راؤ طاہر،سٹیٹ بینک سے بلال اورجے ایس بینک (زندگی)کے سینئر حکام موجود تھے۔