لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرنے کامیابی کے ساتھ 500 روبوٹک سرجریز مکمل کرکے جدید اور کم تکلیف دہ جراحی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔اس تاریخی کامیابی کے موقع پر پی کے ایل آئی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، پروفیسر سعید اختر نے روبوٹک سرجری ٹیم، بالخصوص ٹیم لیڈ ڈاکٹر نعمان ظفر اور معاون طبی عملے کو ان کی محنت اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی