لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل علامہ اقبال کا دورہ کیا اور وہاں ترقیاتی منصوبوں سمیت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے واسا اسکیمیں 30 اپریل اور ایل ڈی پی فیز ٹو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔