لاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری دھی رانی پروگرام کے سلسلے میں لاہور کی نجی مارکی میں 180 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں 38 اقلیتی جوڑوں سمیت مجموعی طور پر 180 جوڑوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر سرپرستی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر، ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال طارق قریشی، سرکاری افسران اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ننکانہ صاحب میں 108 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام ہزاروں والدین اور بیٹیوں کے خوابوں کی تعبیر ہ۔دھی رانی پروگرام نے طبقاتی اور مسالک کی تفریق کو ختم کر دیا ہےڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب طارق قریشی، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبیر حسین سمیت تمام ضلعی افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔