• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی آر سے اخبار فروش یونین کے رہنماؤں کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت بلوچستان عسکر خان سے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی وفد نے سابق ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نے ہمیشہ اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون کیا امید ہے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انجمن اخبار فروشاں کے عہدیداروں نے کہا کہ اخبارفروشوں کے اہم مسائل میں بہبود فنڈز میں اضافہ ، اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ کا اجرا ، رہائشی اسکیم ، اخبارمارکیٹ کی مرمت ، میزان چوک اور پرنس روڈ کے بک سٹالز کو وعدے کے مطابق متبادل جگہ کی فراہمی شامل ہے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عسکر خان نے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید