راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون پرتشدد کرنے والے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ذکیہ بی بی نے بتایاکہ میرے خاوند بابر اور سسر بشیر نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا،میرے سسر نے میری آنکھ پرمکا مارااور خاوند نے لوہے کاراڈ میرے منہ پر مارا،جس سے میرادانت ٹوٹ گیا،دونوں نے لاتوں مکوں سے بھی مجھے مارا۔