راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 4روزہ انسداد پولیو مہم میں راولپنڈی پولیس کے 1000کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 688پولیو ٹیموں ،352 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 231فکس سینٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، تھانوں کی موبائل، ایلیٹ سکواڈ اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی علاقے میں گشت کررہی ہیں، پولیو مہم کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔