راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گاہک پر جھگڑا، دکان دار نے ساتھ والے دکان دار کوچھری گھونپ دی ، تھانہ وارث خان کو محمد شہزاد نے بتایا کہ لیاقت باغ جوس کی دکان پر کام کرتا ہوں جہاں ایک گاہک آیا جس کو میرا بھائی گل میر جوس دینے لگا تواسی اثنامیں دوسری جوس کی دکان کے مالک سہیل خان اور خضر نے شور ڈالا کہ یہ ہمارا گاہک ہے، تم نے اس کو جوس کیوں دیا، اسی اثنا میں سہیل نے چھری اٹھائی اور میرے بھائی گل میر کوماری جس سے میرابھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کی ایف آئی آردرج کر لی۔