• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکورٹی اجلاس، امن و امان صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے،جن میں ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزملک جمیل ظفرسمیت اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر بھر میں پٹرولنگ کے نظام، ناکہ جات پر موثر چیکنگ، ریڈ زون کی سکیورٹی اور غیر ملکی وفود کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو واضع احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے پولیس افسران کی ویلفیئر کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے ہی عوام کی بہتر خدمت ممکن بنائی جا سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی نظام میں اصلاحات، کیپیٹل پولیس کالج میں تربیتی نظام کی بہتری اور پولیس ویلفیئر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ۔
اسلام آباد سے مزید