• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، شہری 7موٹرسائیکلوں سے محروم،موبائل فونز اور نقدی چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری 7موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں 9افراد سے موبائل چھین لئے گئے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈ پرفیصل شہزاد اوراس کابھتیجا فرقان اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر جارہے تھے کہ 2نامعلوم ملزموں نے گن پوائنٹ پر ان سے موٹر سائیکل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،نقدی 37سوروپے چھین لئے، شور مچا نے پر فرقان کوفائر مار کرزخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 2موٹر سائیکل سواربلال جمیل سے اسلحہ کی نوک پر18ہزار روپے اور موبائل، تھانہ نیو ٹاؤن کےعلاقہ کمرشل مارکیٹ میں2 موٹرسائیکل سوار عمر مجتبیٰ سے 90ہزار روپے اورموبائل ،ڈی 18 میں محمدازہر کے گھرسے تالے توڑ کر2لاکھ روپے اورطلائی زیورات مالیتی 24 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید