• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش نالے سے مل گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش نالے سے مل گئی، تھانہ آراے بازار میں 11اپریل کو محمد سعید کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی کہ 8 اپریل سے اس کابیٹا محمدزین لاپتہ ہے جو گھرسے باہرکھیلنے کے لئے گیا اور واپس نہ آیا،چوکی انچارج شاہ فیصل سب انسپکٹر عمران حنیف کے مطابق بدھ کو 15پر کال موصول ہوئی کہ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں نالہ جراہی سے ایک نامعلوم بچے کی نعش ملی ہے جس پر بچے کے والد کوہمراہ لے جاکر ملاحظہ کروایاگیا جو اس نے شناخت کرلی کہ یہ اس کے گمشدہ بیٹے زین کی ڈیڈ باڈی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید