اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کرپا کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت چوہدری زبیر اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے زخمی اور جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں کشیدگی، چوہدری زبیر پکھڑال اور چوہدری حنیف پکھڑال گروپ آمنے سامنے، لڑائی کے دوران چوہدری زبیر پکھڑال، چوہدری تنویر پکھڑال عرف تیرو جو سابق چیئرمین دروالہ چوہدری حنیف کے بھائی ہیں وہ بھی قتل ہو گجبکہ چوہدری زبیر کا بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں ، چوہدری زبیر پکھڑال سابق جنرل کونسلر دروالہ و بابائے بلدیات چوہدری اخمت کے صاحبزادے اور یوسی دروالہ سے چیئرمین کے امیدوار تھے، دو افراد کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے مزید جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔