جیکب آباد/کوئٹہ( جنگ نیوز)سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار،نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، نصیر آباد، جھل مگسی کے علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔علاوہ ازیں صوبۂ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خضدار میں 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔