کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ابھی تک نہیں آیا تاہم ذاتی معالجین کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ محمود اچکزئی نے تین معالجین کے نام بھیجے تھے ابھی تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ ڈھاکہ سے نمائندہ جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہ بنگلہ دیش کے نوجوانوں میں بھارت سے متعلق بہت غصہ ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے ابتدائیہ میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ کے بعد حکومت اور تحریک انصاف پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔