کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنا مناسب نہیں ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر سیاست ہم نہیں کررہے بلکہ حکومت کررہی ہے۔نمائندہ خصوصی جیو نیوز، ڈھاکہ اعزاز سید اور نمائندہ جیو نیوز ، کولمبو سہیل عمران نے بھی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کی۔تفصیلات کے مطابق شاہزیب خانزادہ سے گفتگو میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج سیشن اپوزیشن کی خواہش پر ہوا تھا اور تقاریر سنیں اور اپوزیشن کی ہم نے تسلی بھی کرائی ۔ کسی منتخب رکن کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا گیا تو یہ مناسب نہیں ہے۔ محمود اچکزئی نے رابطہ کر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر بات کی۔