اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے تیل و گیس کے ریگولیٹری ادارے (اوگرا) نے فروری 2026 کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کی وجہ ٹرمینل چارجز میں ہونے والا معمولی اضافہ بتایا گیا ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ دونوں کے لیے آر ایل این جی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ترسیل و تقسیم) کے اخراجات میں فی ملین برٹش تھرمل یونٹ 0.0605 ڈالر تک کے اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔