اسلام آباد( نیوز رپورٹر) عنبرین جان 4سال کیلئے چیئر پرسن پیمرا مقرر ؛ نوٹیفیکیشن جاری ، صدر مملکت کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان کی تقرری کنٹریکٹ پر چار سال ایم پی ون اسکیل میں کی گئی ہے۔عنبرین جان انفار میشن گروپ کی گریڈ 22کی ریٹائرڈ افسراور سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات ہیں۔