کراچی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کرکٹ مقابلہ، یہ صرف کھیل نہیں، قومی وقار کی جنگ ہوتی ہے! ورلڈ کپ میں اربوں ڈالر کا ٹاکرا، ناظرین اور مالی آمدنی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، تاریخی دشمنی اور کشمیر تنازع کی گونج، سفارتی کشیدگی کے باوجود عالمی ٹورنامنٹس میں آمنا سامنا، حالیہ برسوں میں سرحدی کشیدگی اور دہشت گردی کے الزامات نے اس رقابت کو مزید تلخ بنا دیا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ مقابلہ محض کھیل نہیں بلکہ قومی وقار اور جذبات کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں ہونے والا یہ میچ، جس کی ناظرین کی تعداد سپر باؤل سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے۔