اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبا دلے،چیئر مین FBRراشد محمود کے سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے چارج میں توسیع ،وزیراعظم نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر (پاپولیشن) مقرر کردیا ، پاکستان ایڈ منسٹر یٹوسروس کے تقرری کے منتظر بلال حیدر OSD بن گئے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ وفاقی حکومت نے پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر راشد محمود لنگڑیال چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع دے دی جو 8 فروری سے مؤثر سمجھی جائے گی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر (پاپولیشن) مقرر کر دیا ان کی تقرری سپیشل پے سکیل میں 2سال کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر کی گئی ۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹوسروس کے تقرری کے منتظر گریڈ19 کے افسرسید بلال حیدر کو او ایس ڈی بنا دیاگیا ۔