اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی سے جسٹس خادم سومروفارغ، جسٹس آصف شامل،جسٹس خادم سومرو کو سلیکشن بورڈ سے بھی ہٹا دیا گیا، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین پر مشتمل نیا سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4رکنی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے جسٹس خادم حسین سومرو کی جگہ جسٹس محمد آصف کو شامل کر لیا گیا ۔ چار رکنی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اب چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کا سلیکشن بورڈ بھی تبدیل کر دیا گیا ۔