• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی صوبہ، حمایت کرنیوالے پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی صوبے کی حمایت کرنے والے پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں ،سانحہ گل پلازہ پر تمام سیاسی جماعتوں نے ان کا دکھ بانٹنےکی بجائے صرف سیاست کی اور کیمروں کے سامنے بیانات ریکارڈ کراتے رہے ، جبکہ عوام کے پیارے آج بھی لاپتہ اور حکومتی اعلانات کے منتظر ہیں۔انھوں نےکہا کہ حکومت 130افراد کے جاں بحق ہونے کا دعوی کررہی ہے جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بات آفاق احمد نے جمعے کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
اہم خبریں سے مزید