• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ سیکٹر 16/H کی ماڈل جیل میں کتنے قیدی رکھے جائینگے؟

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) اسلام آ باد کے سیکٹر ایچ 16 کی ماڈل جیل میں کتنے قیدی رکھے جا ئیں گے؟ تفصیلات سا منے آ گئیں۔ذرا ئع کے مطابق فیز ون میں قیدیوں کی دو بیرکس تعمیر کی جا چکی ہیں۔بیرک ون میں گرائونڈ فلور پروی آئی پی قیدیوں کیلئے32سنگل روم تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پانچ بیرکس ہیں ، ہر بیرک میں 10قیدی رکھے جا ئیں گے،دوسری بیرک بھی دو منزلہ ہے۔دو نوں بیرکس میں 472قیدی رکھے جاسکیں گے۔سی ڈی اے نے تیسری بیرک کی تعمیر کیلئےتعمیراتی فر موں سے 27فر وری تک ٹینڈرز طلب کرلئے ۔سی ڈی اے نے جیل سٹاف کیلئے رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے بھی 26فروری تک ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں ۔ دوسری منزل پر 13بیرکس ہیں ،ہر بیرک میں 10قیدی رکھے جائیں گے۔ گرائونڈ فلور پر دس اور فرسٹ فلور پر دس بیرکس ہوں گی۔ ایک دومنزلہ وارڈ بیرک بھی تعمیر کی جا ئے گی۔ اضافی بیرک کی تعمیر پر 82کروڑ19لاکھ روپے لاگت آئے گی۔تعمیر کیلئے تین ماہ دیے جائیں گے۔ تینوں بیرکس کی تعمیر کے بعد مجموعی گنجائش 732ہو جائے گی ۔ اپارٹمنٹس کی تعمیر پر74کروڑ47لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کیلئے 8فلیٹس، گریڈ گیارہ سے چودہ تک کے ملازمین کیلئے8 فلیٹس، گریڈ 16سے18کے افسروں کیلئے8فلیٹس اور گریڈ 19 کے سپر ٹنڈنٹ جیل کیلئے 1کنال کی رہائش گاہ تعمیر کی جا ئے گی۔
اہم خبریں سے مزید