• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، عمران کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد کردی گئی جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد پیش کی جس کی حکومت کی جانب سے مخالفت کی گئی، قرارداد مسترد ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹرز چیئرمین ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید احتجاج و نعرے بازی کی۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی ہوئی ہے ، ان کے وکلا اور اہلخانہ کو کیوں مطلع نہیں کیا گیا؟۔ عمران خان کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے روز معائنہ کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات کرنا چاہتے ہیں، آج اس پر بات کرنی ہے تو تحریک کیوں پیش کی جارہی ہے؟ ۔
اہم خبریں سے مزید