کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہری نےنکھل گپتا امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام سازش کا اعتراف کرلیا ہے،امریکی ریاست نیویارک کے شہر مین ہٹن میں امریکی اٹارنی آفس کے ترجمان کے مطابق، ایک بھارتی شہری، جس پر امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی بھارتی حکومت کی حمایت یافتہ ناکام سازش کا الزام تھا، نے تین فوجداری الزامات میں اعترافِ جرم کر لیا ہے۔