• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اہم سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، بدترین ٹریفک جام، شہری رُل گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائوتھ پولیس نے جمعہ کو ایک بار پھر اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیاجس کے باعث بدترین ٹریفک جام اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ‘ شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنس کر رل گئے ‘پریس کلب کے اطراف سڑکوں کی بندش کی وجہ سے صحافیوں اور اطراف کے دفاتر میں کام کرنے والے اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے اعلان کے بعد سائوتھ پولیس نے پریس کلب کے اطراف سرور شہید روڈ اور دین محمد وفائی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔ شاہرائوں کی بندش کی وجہ سے آئی آئی چند ریگر روڈ،ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، پریس کلب چورنگی ، ایوان صدر روڈ،برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور صدر کے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔پولیس نے آئے روز اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے باعث ریڈ زون اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید