• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن مکمل ناکام، پانی کی فراہمی بار بار معطل، شہری بلبلا اٹھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشنوں سے پانی کی فراہمی میں بار بار تعطل کا سلسلہ جاری ،پانی کی قلت سے سے شہری بلبلا اٹھے۔ سندھ حکومت اور کراچی واٹر کارپوریشن کے پاس مسئلے کا کوئی حل موجود نہیں لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیاترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جمعے کی دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن پیش آیا جس کے نتیجے میں کے تھری (K-III) پمپ ہاؤس کی بجلی منقطع ہوگئی بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے چار میں سے تین پمپ بند ہوگئے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹ کے باعث پمپنگ آپریشن شدید متاثر ہوتا ہے، جس کا براہِ راست اثر شہریوں کو پانی کی فراہمی پر پڑتا ہےواٹر کارپوریشن صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور جیسے ہی بجلی مکمل طور پر بحال ہوگی، شہر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں میں واٹر کارپوریشن چار لائنیں پھٹ چکی ہیں پہلی سپلائی بحال نہیں ہوپاتی دوسری لائن پھٹ جاتی ہیںاس وقت پورا شہر پانی کی قلت سے متاثر ہے جبکہ ضلع شرقی اور جنوبی میں لوگ بد ترین قحط سے دو چار ہیں واٹر کارپوریشن جس کی بنیادہی زمہ داری لاگوں تک پانی پہنچانا ہےلیکن اس کی انتظامیہ مکمل ناکام دکھائی دیتی ہےاگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو لوگوں کا رمضان گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ دریں اثناء ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 13 میں سے 1 فیڈر پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کا تعطل آیاکے-الیکٹرک کے پاس فیڈرز پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی کا نظام موجود ہے ترجمان نے مذیدکہا کہواٹر کارپوریشن کی جانب سے اجازت ملنے پر متعلقہ ایک فیڈر پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا13 میں سے 2 فیڈرز پر چند روز قبل پانی کی لائنوں سے مسلسل رساؤ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی کے-الیکٹرک کے عملے کو کھڑے پانی اور گھنی جھاڑیوں کے باعث کام میں دشواری کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید