• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی تعلیم میں AI، ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم، ٹیلی میڈیسن ضروری، صدر زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے طبی تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے انضمام، ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹمز، ٹیلی میڈیسن اور ڈیٹا پر مبنی تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل ضیاءالدین یونیورسٹی محض ایک اور تعلیمی ادارہ بننے کے بجائے مستقبل سے ہم آہنگ، ٹیکنالوجی پر مبنی مرکز امتیاز کے طور پر ترقی کرے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جمعہ کو یہاں فیڈرل ضیاء الدین یونیورسٹی اسلام آباد کی گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور ادارے کو معیاری تعلیم، تحقیق اور جدت بالخصوص صحت سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر تعمیر کرنے کےلئے ایک واضح سمت کا خاکہ پیش کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی محض ایک اور تعلیمی ادارہ بننے کے بجائے مستقبل سے ہم آہنگ، ٹیکنالوجی پر مبنی مرکز امتیاز کے طور پر ترقی کرے۔
اہم خبریں سے مزید