• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں پاک بھارت میچ، شائقین کی تعداد اور جوش و خروش عروج پر

کولمبو (نیوز ڈیسک) کولمبو میں پاک بھارت میچ،شائقین کی تعداداور جوش و خروش عروج پر ،پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے کے فیصلے کے بعد T20ورلڈ کپ کا سب سے پرجوش میچ دیکھنے کو ملے گا۔ کرکٹ کے ذریعے سیاحت کو فروغ، 35ہزار ٹکٹیں فروخت ، ہوٹلز قیمتیں 2 لاکھ فی رات تک پہنچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے میچ کھیلنے کے فیصلے کے بعدجنوبی ایشیا میں کرکٹ کا سب سے پرجوش میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان T20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے کولمبو میں شائقین کی تعداداور جوش و خروش عروج پر ہے۔ 35,000 ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، ہوٹلز کی قیمتیں 2 لاکھ روپے فی رات تک پہنچ گئی ہیں اور پروازوں کی بکنگ بھی بڑھی ہے، جس سے شہر میں مالی فائدہ ہوا ہے۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں دو دو جیت کے ساتھ ہیں اور جیتنے والی ٹیم سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید