لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا،دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا‘میرا علاج پاکستانی کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی )میں چل رہا ہے اور سرجری سے بچ سکتا ہوں‘مجھے بھی پولیس سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے پی کے ایل آئی نہیں لے جایا جا رہا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیدیوں کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں جو اس کو ملنے چاہئیں،یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔